بھارت میں تاج محل کو آلودگی سے بچا نے کیلئے ’پیٹھا مٹھائی‘ پر پابندی عائد

جمعرات 21 مئی 2015 21:35

بھارت میں تاج محل کو آلودگی سے بچا نے کیلئے ’پیٹھا مٹھائی‘ پر پابندی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) بھارت میں تاج محل کو آلودگی سے بچا نے کے لیے ’پیٹھا مٹھائی‘ پر پابندی عائد کردی گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کاکہنا ہے کہ آگ کا دھواں تاج محل کے لیے نقصان دہ ہے اس وجہ سے تاج محل کو آلودگی سے بچا نے کے لیے ’پیٹھا مٹھائی‘ پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔آگرہ کے تاج محل کے علا وہ پیٹھا بھی آگرہ کی شان سمجھی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں حلوائی رنگ برنگے ایسے پیٹھے بناتے ہیں جنہیں دیکھ کر منہ میں پانی بھر جائے لیکن آپ کو آگرہ ہے جانا تو پیٹھا اب نہیں ملے گا کھانے کو۔ تاج محل کے گنبد کا رنگ پیلا پڑ رہا ہے۔اس مسئلے نے انتظامیہ کی نیندیں اڑا رکھی ہیں۔ اسیلیے گا کے دھوئیں سے بچنے کے لئے انتظامیہ نے کوئلے کی بھٹیوں پر پابندی عائد کر دی ہے اور آگرہ میں پیٹھا بھی بھٹی پر تیار کیا جاتا ہے کیونکہ گیس سے پیٹھے کی تیاری پر دوگنی لاگت آتی ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ آگ کا دھواں تاج محل کے لیے نقصان دہ ہے اس وجہ سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :