چین،2 نوجوانوں کو فلم’ ’ فاسٹ اینڈ فیوریئس‘ ‘کے انداز میں سپورٹس گاڑیوں پر ریس مہنگی پڑی گئی
جمعرات 21 مئی 2015 21:37
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) چین میں دو نوجوانوں کو فلم’ ’ فاسٹ اینڈ فیوریئس‘ ‘کے انداز میں اپنی مہنگی ترین سپورٹس گاڑیوں پر ریس کے دوران حادثہ پیش آنے کے بعد تیز رفتاری کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 20 سالہ یو مک ہن اور 21 سالہ ٹانگ وینٹین کو بلترتیب چار اور پانچ ماہ جیل اور2900ڈالر جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔
11 اپریل کو دونوں نوجوان فراری اور لیمبرگینی پر مرکزی بیجینگ کی ایک سرنگ میں ریس کر رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔لیمبر گینی میں ان کے ساتھ بیٹھی خاتون کو ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوا ہے۔دونوں نے خطر ناک ڈرائیونگ کرنے کے جرم کو تسلیم کرتے ہوئے عدالت سے کہا ہے کہ ان کا ان سزاؤں کے خلاف اپیل کرنے کی کوئی ارادہ نہیں ہے۔(جاری ہے)
ٹانگ جو لیمبر گینی چلا رہے تھے کا کہنا ہے کہ ’میں نے غلطی کی ہے جس کا معاشرے پر برا اثر پڑا ہے اور میں نے اپنی فیملی اور دوستوں کا دل دکھایا ہے۔
‘عدالت میں بتایا گیا ہے کہ دونوں گاڑیاں 179 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر جا رہی تھیں جب وہ نیشنل سٹیڈیم کے قریب داٹون روڈ پر ایک سرنگ میں ان کے کنٹرول سے باہر ہو گئیں اور حفاظتی باڑ کو عبور کرنے کے بعد سرنگ کی دیواروں سے ٹکرا گئیں۔پولیس کا اس بارے میں کہنا تھا کہ یہ دونوں نوجوان 20 سال سے ذرا زیادہ عمر کے ہیں اور بے روزگار ہیں۔ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ یا تو یہ دونوں کسی امیر افسران کی اولاد ہیں یا پھر کسی کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔تاہم ٹانگ کے گھر والوں نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیٹے نے بازار حصص میں کچھ پیسے بنانے کے بعد لیمبر گینی خریدی تھی جبکہ اطلاعات کے مطابق یو کا کہنا ہے کہ انھوں نے فراری کسی سے ادھار پر لی تھی۔اس حادثے کو حل ہی میں آنے والی فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے جس میں تیز رفتار گاڑیوں کو دکھایا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.