سجاول کے قریب آمڑا اسٹاپ پر جے یوآئی یونٹ حاجی احمد سومروکی جانب سے احتجاج

جمعرات 21 مئی 2015 22:18

سجاول( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) سجاول کے قریب آمڑا اسٹاپ پر جے یوآئی یونٹ حاجی احمد سومروکی جانب سے احتجاج کیاگیا، مقررین مولوی عبدالجبار، مولوی صدیق اور مولوی احمد سومرو نے اپنے خطاب میں علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو فوجی عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر صاحب کی شہادت ایک عظیم سانحہ ہے اور کچھ قوتیں قاتلوں کو بچانے کے لیے پروپیگنڈا میں مصروف ہیں دینی مدارس خالص دینی تعلیم دے رہے ہیں ان کے خلاف میڈیا ٹرائل بند کیاجائے ،علاوہ ازیں جے یوآئی یونٹ خمیسو خان پٹھان کی جانب سے امیرڈاکٹر امین ،بابو عبدالکریم اور دیگرنے اپنے بیان میں مدارس کے خلاف واویلا بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ مدارس دین کی سربلندی کے لئے قرآن و حدیث کی تعلیم دے رہے ہیں ان کے خلاف پروپیگنڈا غیر ملکی سازش ہے، ادھر جے یوآئی یونٹ سجاول جامع مسجدکے امیر مولانا غلام حسین ، حافظ محمود راجہ ، ابو صفی اﷲ ، اور دیگر نے اپنے بیان میں مولانا عبدالواسع پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جمیعت کا پیغام امن اور دین کی سربلند ی ہے دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے ،حکومت صرف دینی مدارس کے خلاف واویلا کرنے کے بجائے تمام دھشتگردی کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کرے،جے یوآئی یونٹ عبدالرحمان سومروکے رہنماؤں محمد شاہد ، مولانا حنیف، شبیر سومرو، اور مولانا غلام مرتضیٰ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ دینی مدارس کے خلاف پرویز رشید کا بیان ناقابل برداشت ہے اسے کابینہ سے برخاست کیاجائے ،انہوں نے مولانا عبدالواسع پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی

متعلقہ عنوان :