لاہور، آزاد جمو ں و کشمیر ہائی کورٹ نے حکومت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا

آزاد کشمیر ریڈیو مظفرآبادکی 23کنال اراضی واپس بحال ، اے جے کے ٹی وی ریڈیو کا کرایہ دار بن کر رہ گیا

جمعرات 21 مئی 2015 23:02

لاہور / مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) آزاد جمو ں و کشمیر ہائی کورٹ نے حکومت کا نوٖٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے آزاد کشمیر ریڈیو مظفرآبادکی 23کنال کے قریب اراضی واپس بحال کر دی ۔اس طرح اے جے کے ٹی وی اب ریڈیو کا کرایہ دار بن کر رہ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ برس صدر آزاد کشمیر کے خصوصی احکامات پرحکومت آزاد کشمیر نے بذریعہ صدر آزاد کشمیر ریڈیو مظفرآباد کے نام 1960میں ایوارڈ شدہ اراضی بلا وجہ اے جے کے ٹیلی ویژن کو الاٹ کئے جانے کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا جبکہ اس سے پہلے ریڈیو مظفرآباد کے حق میں جاری شدہ ایوارڈ برقرار تھا آزاد کشمیر ریڈیو نے حکومت کے اس فیصلیی کے خلاف رٹ دائر کر رکھی تھی گذشتہ روز عدالت العالیہ ن ے حکومت کا جاری شدہ نوٹیفکیشن منسوخ کر تے ہوئے رقبہ ریڈیو آزاد کشمیر کے حق میں بر قرار رکھا یاد رہے کہ زلزلے کے بعد پلاننگ اور منصوبہ بندی کے دوران ریڈیو اور ٹیلی ویثرن جیسے اہم اداروں کو بری طرح نظر انداز کرتے ہوئے کہیں گم کر دیا گیا تھا اور ریڈیو کے 23کنال رقبہ پر پارک بنانے کے لئے منصوبہ تیار کیا گیا تھا مگر فنڈز کی کمی کے باعث اس پر تو عمل در آمد نہ ہوا مگر صدر آزاد کشمیر کے حکم پر ریڈیو کا سارا رقبہ ٹیلی ویثرن کو الاٹ کر کے ریڈیو کو بے دخل کرنے کی کوشش کی گئی مگر اب عدالت کے فیصلے کے بعد دونوں ادارے قائم رہ سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :