لندن پولیس کا چھاپہ ، متعدد غیر قانونی طور پر مقیم تا رکین وطن گرفتار

جمعہ 22 مئی 2015 12:35

لندن پولیس کا چھاپہ ، متعدد غیر قانونی طور پر مقیم تا رکین وطن گرفتار

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) لندن میں پو لیس نے چھاپہ مار کرمتعدد غیر قانونی طور پر مقیم تا رکین وطن گرفتار کرلیے جبکہ برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ ملک میں غیر قانونی امیگریشن ہر صورت میں روکی جائے گی۔ لندن کے علاقے ایلنگ میں برطانوی پولیس نے گھروں پر چھاپہ مار کر کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔ ان پر برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم ہونے کا الزام ہے۔

ایلنگ میں پاکستانی افراد کی بھی بڑی تعداد آباد ہے۔

(جاری ہے)

حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد اور شہریت ظاہر نہیں کی گئی، تاہم ان میں خواتین بھی شامل ہیں۔ برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور وزیر داخلہ تھریسا مے نے اہلکاروں سے ملاقات کی، جس میں انہیں کارروائیاں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ ڈیوڈ کیمرون پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ ملک کے ویلفییر نظام کو غیر قانونی امیگرینٹس سے بچائیں گے۔

برطانیہ کی وزارت داخلہ کے امیگریشن سے متعلق اہلکاروں کی کارروائیاں ایسے وقت تیز کی گئی ہیں، جب برطانیہ میں غیر قانونی امیگرینٹس کی موجودگی پر کئی حلقوں کی جانب سے تنقید بڑھ گئی ہے۔ اب ایسے لینڈ لارڈز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، جو گھروں کو غیر قانونی امیگرینٹس کی پناہ گاہ بناتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :