صوبہ بھر کے کلاس نہم کے طلبہ کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی

جمعہ 22 مئی 2015 14:18

فیصل آباد ۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پنجاب ایجوکیشن بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز نے صوبہ بھر کے کلاس نہم کے طلباء و طالبات کے داخلوں کی تاریخ میں یکم جون بروز پیر تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق تعلیمی بورڈ فیصل آباد، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، سرگودھا، ساہیوال، ملتان ، ڈی جی خان ،بہاولپور اور لاہور کے کلاس نہم کے ایسے طلباء وطالبات جو کسی بھی وجہ سے 20مئی کی مقررہ تاریخ تک اپنے داخلہ فارم جمع نہیں کروا سکے ،وہ اب یکم جون تک اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔