بارانی زرعی یونیورسٹی میں بین الاقوامی حیاتیاتی تنوع دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد

جمعہ 22 مئی 2015 19:47

راولپنڈی۔22مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء)پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رائے نیاز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں حیاتیاتی تنوع کو مختلف خطرات کا سامنا ہے اور اس کی حفاظت کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے اور حیاتیاتی وسائل کا پائیدار استعمال ابھی تک مجموعی طور پر معاشرے کے لئے ایک چیلنج ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونیورسٹی میں بین الاقوامی حیاتیاتی تنوع کے دن کی مناسبت سے سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاجو کہ دنیا میں کاپاکستان سمیت دنیا میں ہر سال 22مئی کو منایا جاتا ہے تا کہ معاشرے میں اس حوالے سے آگاہی اور اس کی اہمیت فراہم کی جا سکے۔ یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد شعبہ ماحولیاتی سائنسز نے آئی سی آئی موڈ، این سی پی سی اور ٹیکنالوجی ٹائمز کے تعاون سے کیا تھا ۔

(جاری ہے)

دن کی مناسبت سے پوسٹر اور ماڈل کے مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔اس موقع پر وائس چانسلر نے حیاتیاتی تنوع کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اجتمائی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا تا کہ اس کے پائیدار استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔وائس چانسلر نے سیمینار کے انعقاد پر ڈیپارٹمنٹ کی کاششوں کو سراہا اور پوسٹر اور ماڈل کے مقابلے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں اور انھوں نے مقابلے میں حیاتیاتی تنوع کے متعلق مسائل اور ان کے حل کی بھرپور عکاسی کی ہے اورہماری زمہ داری ہے کہ حیاتیاتی مسائل کے حوالے سے معاشرے میں شعور بیدار کرنا چاہے۔

تقریب سے آئی سی آئی موڈ کے پاکستان کے نمائندے ڈاکٹر عبدل واحد جسرا، ڈاکٹر محمد خورشید ڈاریکٹر جنرل پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی، ڈاکٹر افتخار، ڈاکٹر عظیم خالد و دیگر نے بھی خطاب کیا اور پاکستان میں حیاتیاتی تنوع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔