آصف علی زرداری سے چودھری عبدالمجید کی ملاقات ، آزاد کشمیر حکومت کی کارکردگی بارے تبادلہ خیال

جمعہ 22 مئی 2015 21:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے جمعہ کو بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بلاول ہاؤس ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورت حال اور آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں سمیت آزاد کشمیر حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔