لاڑکانہ میں گھر کے باہر کھیلنے والا کمسن بچہ گولی لگنے سے ہلاک

جمعہ 22 مئی 2015 21:39

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) لاڑکانہ شہر کے مارکیٹ تھانہ کے حدود فل روڈ پر گھر کے باہر کھیل کھیلنے والا چھ سالہ معصوم بچہ عبداللطیف کوری گولی لگنے کے باعث زخمی ہوگیا جسے علائقہ مکینوں نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچایا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگیا، اطلاع ملتے ہی پولیس نے پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، دوسری جانب بچے کے والد اختیار علی کوری نے بتایا کہ میں مزدوری کے لیے گیا تھا اور مجھے اچانک فون آیا کہ آپ کے بیٹے کو گولی لگی ہے اور وہ فوت ہوگیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ہمیں کچھ پتہ نہیں کہ میرے بچے کو کس نے گولی مار کرکے ہمارے ساتھ ظلم کیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ میرے بچے کے قاتلوں کو گرفتار کرکے مجھے انصاف فراہم کیا جائے، معصوم پھول جیسے بچے کی لاش گھر جیسے ہی پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا اور بچے کی ماں کو مسلسل بیہوشی کے دروے پڑتے رہے، دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک ایسے واقعے کا مقدمے درج نہ ہوسکا تھا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آسکی تھی۔

متعلقہ عنوان :