پاک زمبابوے میچ ’’جیب کترے ‘‘ انتہا ئی متحر ک ‘ کئی شائقین کی جیبوں پر ہاتھ صاف کیے ، بعض رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعہ 22 مئی 2015 22:16

پاک زمبابوے میچ ’’جیب کترے ‘‘ انتہا ئی متحر ک ‘ کئی شائقین کی جیبوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء)پاک زمبابوے میچ کے موقعہ پر ’’جیب کترے ‘‘بھی انتہا ئی متحر ک نظر آئے ‘ شائقین نے جیب کترے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز جب شائقین کر کٹ میچ دیکھنے کیلئے آنیوالے شائقین جب مین گیٹ سے لبرٹی مارکیٹ کی طرف سے سٹیڈیم میں داخل ہونے کیلئے بڑی تعداد میں جمع ہوئے تو رش کی وجہ سے وہاں جیب کتروں نے بھی کئی شائقین کی جیبوں کا صفایا کر دیا جبکہ اس موقعہ پر عاطف نامی نوجوان کی جیب صاف کر نے کی کوشش کر نیوالے جیب کترے کو شائقین نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تاہم منتیں کر نے کے بعد اسکو چھوڑ دیا ۔