نوشکی،زرین جنگل علاقے میں سکیورٹی فورسز کے گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم حملہ، چار اہلکار زخمی

جمعہ 22 مئی 2015 22:39

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) زرین جنگل علاقے میں سکیورٹی فورسز کے گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم حملہ، چار اہلکار زخمی تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز شام تین بجے کے قریب سکیورٹی فورسز کا گاڑیاں نوشکی سے خاران اور بسیمہ کی طرف جارہی تھی نوشکی کے علاقہ زرین جنگل کے مقام پر ریمورٹ کنڑول بم حملے میں چار سکیورٹی فورسز اہلکا ر زخمی ہوئے واقعہ کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری رہی،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر کاروائی شروع کی، جبکہ زخمیوں کو ایف سی ہسپتال منتقل کیاگیاریمورٹ کنٹرول بم حملے میں گاڑی کو بھی نقصان پہنچی۔

متعلقہ عنوان :