کہو ٹہ،راولا کوٹ سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار ٹیوٹا ہائی ایس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

حادثہ تیز رفتاری اورسول ہسپتال کہوٹہ کے سامنے سپیڈ بریکر نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا خاتون بچوں کو لینے سکول جا رہی تھی

جمعہ 22 مئی 2015 22:42

کہو ٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) راولا کوٹ سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار ٹیوٹا ہائی ایس کی ٹکر سے ایک کاتون ہلاک ہو گئی۔ حادثہ تیز رفتاری اور سپیڈ بریکر سول ہسپتال کہوٹہ کے سامنے نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ کے ملازم راشد کی بیوی آج دن تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ سے اپنے بچوں کو سکول سے لانے کیلئے نکلی۔

(جاری ہے)

تو ہسپتال کے مین گیٹ سے کچھ فاصلے پر راولا کوٹ سے راولپنڈی آنے والی تیز رفتار ٹیوٹا ہائی ایس نمبری LES2987کی ٹکر سے سر کے بل سڑک پر آن گری۔ جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں۔ جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔ مگر زخمی خاتون راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ کے سامنے سپیڈ بریکر نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ کے سامنے سپیڈ بریکر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :