Live Updates

کنٹینر چھوڑتے وقت عمران خان سے کہا تھا کہ آج آپ کے عروج کا آخری دن ہے ‘جس کی وجہ یہ نہیں تھی کہ میں ساتھ چھوڑ رہا تھا بلکہ مجھے نظر آ رہا تھا کہ ان کی سیاست تباہی کی طرف جائے گی ‘میں نے نشست بچانے کی بجائے جمہوریت فوج اور عدلیہ سمیت قومی اداروں کو بچایا‘ پی پی 196 میں رانا محمودالحسن کی جیت کے اثرات ملکی سیاست پر پڑیں گے، سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی اپنی رہائش گاہ پر نومنتخب ایم پی اے رانا محمودالحسن کی موجودگی میں میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 23 مئی 2015 00:07

کنٹینر چھوڑتے وقت عمران خان سے کہا تھا کہ آج آپ کے عروج کا آخری دن ہے ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مئی۔2015ء) سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نے کینٹینر چھوڑتے وقت عمران خان سے کہا تھا کہ آج آپ کے عروج کا آخری دن ہے جس کی وجہ یہ نہیں تھی کہ میں ان کا ساتھ چھوڑ رہا تھا بلکہ مجھے نظر آ رہا تھا کہ ان کی سیاست تباہی کی طرف جائے گی میں نے اپنی سیٹ بچانے کی بجائے ملک میں جمہوریت فوج اور عدلیہ سمیت قومی اداروں کو بچایا۔

پی پی 196 میں رانا محمودالحسن کی جیت کے اثرات ملکی سیاست پر پڑیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر نومنتخب ایم پی اے رانا محمودالحسن کی موجودگی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا جو ان کا شکریہ ادا کرنے کے لئے ان کی رہائش گاہ پر آئے تھے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں آج بھی عمران خان کا خیرخواہ اور مخلص ہوں اور چاہتا ہوں کہ نوازشریف کے بعد ملک میں ایک بڑی جماعت قائم رہے کیونکہ پیپلز پارٹی عملا ختم ہو رہی ہے لیکن بدقسمتی سے عمران خان میں بڑے لیڈروں والی صلاحیتیں نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے اس لئے اپنی سیٹ چھوڑی تھی کہ میں ملک میں جمہوریت کا استحکام پارلیمنٹ کی مضبوطی چاہتا تھا لیکن عمران خان کے گرد تین چار لوگ اپنی شارٹ کٹ ترقی کے لئے کہیں اور سے ہدایات لے رہے تھے میں نے اس وقت بھی عمران خان سے کہا تھا کہ میری سیاست رہے یا نہ رہے آپ کی سیاست بھی نہیں رہے گی۔ جو قوتیں مجھے سزا دیں گی وہ قوتیں آپ کا گھیرا بھی تنگ کریں گی۔

عمران خان کی طرز سیاست ملک کو تباہی کی طرف لے جانے والی سیاست ہے۔ کچھ لوگ ملک اور آئین سے غداری کے مرتکب ہو رہے تھے۔ شاہ محمود ، جہانگیر ترین عارف علوی ، اسد عمر اور عمران خان سمیت سب نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ پارلیمنٹ کی طرف نہیں بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹاک شوز پر جا رہے ہیں اور وہاں بھی یہی بات کریں گے کیونکہ چیف آف آرمی سٹاف جنر راھیل شریف نے ہمیں گارنٹی دیدی ہے کہ میں معاملات حل کر دونگا عمران کان نے مجھے یہ بھی کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ ہمارے قابو میں ہیں اور وہ کل اجلاس کرکے اسمبلیاں توڑ دینگے لیکن میری رائے میں شاید چیف جستس کے علم میں یہ بات تھی ہی نہیں مگر یہ خدشہ تھا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں تو میں نے اپنی سیٹ کی قربانی دی اور اسمبلی میں گیا اور ملک قوم اورفوج کو تقسیم کرنے کی گھنا?نی سازش کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتیں آنی جانی چیز ہوتی ہیں اداروں کو بچانے میں میرا حصہ شامل ہے۔میں آج ان سے سوال پوچھتا ہوں کہ جب عمران سمیت سب میرے ساتھ متفق تھے تو پھر عمران خان نے اپنا فیصلہ کیوں کیا اور کس کے کہنے پر کیا۔انہوں کہا کہ میرے آنے کے بعد شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے پارٹی کو یر غمال بنا رکھا ہے وہ بھی نا جانے کہاں سے ہدایات لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہ مھمود قریشی کی آکری پناہ گاہ حلقہ150ہے کیونکہ وہ اپنے آبائی حلقہ این اے148اور اپنے مریدین کے حلقے سندھ سے ہار گئے تھے پی پی 196سے 2013میں تحریک انصاف کے امیدوار 4ہزار ووٹوں سے ہارے تھے اب رانا محمود الحسن نے اسی امیدوار کو 11ہزار ووٹوں سے شکست دی ہے جو کہ یہ ثابت کرتی ہے کہ تحریک انصاف ہیلی کاپٹر کی طرح(NOSE DIVE)یعنی ناک کے بل نیچے کی طرف آرہی ہے آنے والے ضمنی الیکشن منڈی بہاوالدین میں بھی تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات