میانمار نے سمندر میں پھنسے مہاجرین کی کشتیوں کو بچانے کے کام کا آغاز کر دیا

ہفتہ 23 مئی 2015 14:02

میانمار نے سمندر میں پھنسے مہاجرین کی کشتیوں کو بچانے کے کام کا آغاز ..

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) میانمار کی بحریہ نے سمندر میں پھنسے مہاجرین کی کشتیوں کو بچانے کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ بحریہ اب تک 208 افراد کو ساحل تک لیکر آئی ہے۔

(جاری ہے)

میانمار کے صوبہ راکھین کے سینئر اہلکار ٹن ماوٴنگ سوے نے بتایا کہ گزشتہ روز نیوی کے جہاز نے 2کشتیوں کے مسافروں کو بچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے ایک کشتی پر تقریباً 200 بنگالی سوار تھے۔ عالمی اداروں کا اندازہ ہے کہ کشتیوں پر سوار تقریباً 7ہزار غیر قانونی تارکین وطن خلیج بنگال میں بھٹک رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :