ایک سال میں پاکستان سے جوہری ہتھیار خرید سکتے ہیں، داعش نے انتہائی مضحکہ خیز دعویٰ کر ڈالا

ہفتہ 23 مئی 2015 14:52

ایک سال میں پاکستان سے جوہری ہتھیار خرید سکتے ہیں، داعش نے انتہائی ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی2015ء) . شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند تنطیم داعش نے.مضحکہ خیز دعویٰ کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے۔ اخبار ”دی انڈیپنڈنٹ“ کے مطابق تنظیم کے پراپیگنڈا میگزین Dabiq میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں ایک فرضی منظر نامہ پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ محض ایک سال کے دوران داعش پاکستان سے جوہری ہتھیار خرید سکتی ہے۔

اس مضمون کو برطانوی مغوی جان کینٹلی سے منسوب کیا گیا ہے جو دو سال سے داعش کی قید میں ہے۔ مضمون کا عنوان "The Perfect Storm" ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ داعش اپنی اربوں ڈالر کی دولت کو استعمال کرتے ہوئے .”کرپٹ عناصر“ کی مدد سے جوہری ہتھیار خریدنے کی پوزیشن میں ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اگر جوہری ہتھیار نہ بھی خریدے جا سکے تو چند ہزار ٹن امونیم نائٹریٹ دھماکہ خیز مواد خریدا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

تنظیم نے اپنی تصوراتی سلطنت کا خاکہ پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اتحادی شدت پسند تنظیموں کی مدد سے یہ آئندہ ایک سال کے دوران دنیا بھر میں پھیل جائے گی اور اس کی طاقت کا تصور کرنا محال ہوگا۔ دنیا کو اپنی خوفناک طاقت سے خبردار کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بڑے پیانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے حصول کے بعد داعش اس قدر ہولناک حملے کرے گی کہ جن کے سامنے ماضی کے حملے بہت معمولی دکھائی دیں گے۔

مضمون میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ داعش ٹینک، راکٹ لانچر، میزائل سسٹم اور اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم جیسے ہتھیار پہلے ہی حاصل کرچکی ہے اور اب صرف ایٹمی ہتھیاروں کا حصول باقی ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان سے جوہری ہتھیاروں کا حصول محض خواب و خیال ہی کہاجاسکتا ہے، البتہ داعش کے ان دعووں کا مقصد خوف وہراس پھیلانا اور اپنے مغربی آقاﺅں کو خوش کرنا ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :