وزیر اعلیٰ پنجاب کی بجٹ میں سرکاری سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے مطلوبہ رقم مختص کرنے کی ہدایت

ہفتہ 23 مئی 2015 14:59

فیصل آباد ۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال2015-16ء کے بجٹ میں سرکاری سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کے میگاپراجیکٹ کیلئے مطلوبہ رقم مختص کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ سرکاری سکولوں میں نئے مالی سال کے دوران اضافی کلاس رومز ، ٹوائلٹ بلاکس ، چاردیواریوں کی تعمیر ، پینے کے صاف و میٹھے پانی کی فراہمی ، بجلی کی تنصیب اور دیگر عدم دستیاب سہولیات کیلئے خطیر رقم رکھی جائے تاکہ سرکاری سکولوں کا معیار بلند کرنے میں مدد مل سکے۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایاکہ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے علم میں یہ بات لائی گئی تھی کہ پنجاب کے اکثر دیہی و شہری سرکاری سکولوں میں بعض بنیادی سہولیات دستیاب نہیں جن پر مجموعی طورپر 8ارب روپے کے قریب لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں مذکورہ رقم رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ مذکورہ پراجیکٹ کے تحت بعض شہروں میں نئے سکولوں کا قیام بھی عمل میں لایاجائیگا اور بعض سکولوں کی اپ گریڈیشن بھی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ اضافی سہولیات کی فراہمی سے سرکاری سکولوں میں درس و تدریس کانظام اعلیٰ معیار سے ہم آہنگ ہو جائے گا جس سے 100فیصد تعلیمی نتائج کے حصول میں بھی معاونت حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :