بھارت جبر و استبداد کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکا

مسلم لیگی رہنماؤں کا عوامی اجتماعات سے خطاب

ہفتہ 23 مئی 2015 17:23

سرینگر ۔ 23 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کے لیے جبر و استبداد کے نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے لیکن وہ کشمیریوں کے عزم و ہمت کو متزلزل کرنے میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں وکشمیر مسلم لیگ کے رہنماؤں نے عوام رابطہ مہم کے سلسلے میں مقبوضہ علاقے کے مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

تنظیم کے سیکرٹری جنرل عبدالاحمد پرہ نے حاجن، عبدالرشید ڈار اور منظور للہاری نے پلوامہ کے علاقے ہاکدائیپورہ ، محمد اکرم نجار نے لولاب کے علاقے لالپورہ اور فاروق احمد غوتہ پوری نے ٹنگمرگ کے علاقے ہارڈیوبورہ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں مظالم کی انتہا کر دی ہے لیکن اسکے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور کشمیری بچہ بچہ آزادی کے حق میں نعرے بلند کر تا ہے۔ مسلم لیگ کے رہنماؤں نے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ عنوان :