آزادی کشمیریوں کی منزل ہے ، عالمی طاقتیں مسئلہ کے حل کی طرف فوری توجہ دیں ،چوہدری محمد اشرف

آزادی حاصل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،موجودہ حکومت آزاد خطہ کی تعمیر وترقی کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے آصف زرداری ،فریال تالپور نے مجھ پر جو اعتماد کیا اس کا صلہ دونگا ،خواہش ہے میرپور کے ہر گھر ،گلی ،کوچے میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائے ، معاون خصوصی وزیراعظم آزاد کشمیر

ہفتہ 23 مئی 2015 18:21

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) وزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف نے کہا ہے کہ آزادی کشمیریوں کی منزل ہے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کی آزادی تک سو سال جنگ لڑنے کی بات کی تھی عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف فوری توجہ دیں آزادی حاصل کرنے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے موجودہ حکومت آزاد خطہ کی تعمیر وترقی کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور محترمہ فریال تالپور نے مجھ پر جو اعتماد کیا اس کا صلہ دونگا میری خواہش ہے کہ میرپور کے ہر گھر ہر گلی کوچے میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائے چمبہ موہری ،خانپور ،کھاڑک،بھلوٹ کے لوگ میرے دست بازو ہیں پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے مجھے عزت دی فلیگ دیا جو اہل میرپور کے لیے فخر کی بات ہے پی پی پی کے پرچم کو تھام لیا ہے اب میرپور کو پیپلزپارٹی کا گڑھ بنائیں گے میرپور کو سیاسی لاوارث کہنے والے نانگی ہاؤس میں آکردیکھیں اب شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتاہوں پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت اپنے کارکنوں کو عزت دیتی ہے میں سب لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہو کر اس شہر کی تعمیر وترقی میں حصہ لیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمبہ موہری میں چوہدری ظفر رچیال ،چوہدری عمر رچیال کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ ساجد پہلوان ،سابق امیدوار اسمبلی چوہدری جہانزیب اختر ،چوہدری وقاص اشرف ایڈووکیٹ ،چوہدری مظہر آف نتھیا ،چوہدری محمد اشرف آف رچیال نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب کی صدارت چوہدری محمد سجاول نے کی ۔معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف نے بیرسٹر گروپ کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے چوہدری محمد زمان موہری،چوہدری خلیل گادیاں ،چوہدری طارق گجر آف خانپور ،چوہدری وقاص کو خوش آمدید کہا اور ہار پہنائے ۔

معاون خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شریک چیئرمین آصف علی زرداری ،اور محترمہ فریال تالپور نے میرپور شہرکے تمام کام کاج میرے حوالے کیے ہیں میں پارٹی کی مرکزی قیادت کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں اور وعدہ کرتا ہوں کہ ان کے اعتماد پر پورا اترونگا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان پی ایس ایف ،پی وائی او میرے دست بازو ہیں وہ پارٹی کی مضبوطی اور آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے بھرپور محنت کریں ۔

معاون خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ووٹ دیئے وہ آج اس سے پوچھیں کہ وہ کدھر ہے لوگ مسائل کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں اور وہ بیرون ممالک کے دوروں اور سیر تفریح کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں میرپور کا رہائشی ہوں میرا گھر میرپور میں ہے میرا مرنا جینا میرپور کے لوگوں کے ساتھ ہے میں آج بھی آپ لوگوں میں موجود ہوں ۔

چوہدری اشرف نے کہا کہ ہارے ہوئے کوکوئی نہیں پوچھتا میں آصف علی زرداری ،محترمہ فریال تالپور کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھے جھنڈی دی اور بھرپور اعتماد کیا ۔انہوں نے کہاکہ میرپور میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے سڑکوں کی مرمتی کا کام شروع کر رکھا ہے اور مزید ترقیاتی کام بھی ہونگے ۔چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ میرپور کے سرکاری ملازمین خواتین جو نوکری کے سلسلہ میں دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں ان کو میرپور ٹرانسفر کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ میرپور لاوارث شہر نہیں ہے شہر اور شہریوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دینگے ۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور محترمہ فریال تالپور نے مجھے جو عزت دی وہ میرپور شہر کے لوگوں کی وجہ سے ملی ہے میرا عہدہ آپ لوگوں کی امانت ہے ۔تقریب سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ ساجد پہلوان ،چوہدری وقاص اشرف ،چوہدری ظفر اقبال رچیال ،چوہدری عمر رچیال ،سابق امیدوار اسمبلی چوہدری جہانذیب اختر ،حاجی پرویز ،نور حسین انقلابی ،شاہد راٹھور ،چوہدری مظہر ،چوہدری اشرف رچیال ،کامران شوکت سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔