پاکستان کسان اتحاد کا اتفاق شوگر مل کی منتقلی کے حوالہ سے احتجاجی دھرنا مذاکرات کے بعد ختم ہو گیا

ہفتہ 23 مئی 2015 20:05

پاکپتن۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) پاکستان کسان اتحاد کا ضلع پاکپتن سے اتفاق شوگر مل کی منتقلی کے احتجاجی دھرنا تیسرے روز مذاکرات کے بعد ختم ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق اتفاق شوگر مل کی منتقلی کے خلا ف کسا نوں نے شوگر مل کے گیٹ کے سامنے محمد اختر خاں بلوچ اور چوہدری محمد اسلم سمیت دیگر کسان اتحاد کے رہنماؤں نے احتجاجی کیمپ لگایا۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب صدر چوہدری رضوان اقبا ل نے کہا کہ شو گر مل کی ضلع پاکپتن سے منتقلی کے فیصلے کو ہم تسلیم نہیں کرتے، شوگر مل کی منتقلی سے گنے کے کا شتکا روں کی مشکلات بڑھ جائیں گے اور جن کسانوں سے مل مالکان نے گنا لگوا یا وہ کہاں جا ئیں گے جبکہ شوگر مل سے وابستہ سینکڑوں مزدور بھی بے روز گا ر ہو جا ئیں گے۔ بعد ازاں اتفاق شوگر مل کے نمائندوں اور کسان اتحاد کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں یہ طے پایا کہ عدالت کے فیصلہ تک مل کا سامان شفٹ نہیں کریں گے جس کے بعد کسان اتحاد نے اپنا احتجاجی کیمپ تین روز بعد ختم کر دیا۔

متعلقہ عنوان :