ہواوے نے شہریارمنور صدیقی کو پاکستان میں اپنا برانڈ سفیرمقررکردیا

ہفتہ 23 مئی 2015 22:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) ٹیلی کام ٹیکنالوجیزاور سلوشنز میں عالمی رہنماء ہواوے پاکستان نے نوجوانوں کے پسندیدہ اداکارشہریارمنورصدیقی کو پاکستان میں اپنا برانڈ سفیرمقررکردیا جو ہواوے سمارٹ فونز کے دلکش سلسلے کو فروغ دینے کیلئے کام کریں گے۔ہواوے نے پاکستان میں اپنی برانڈنگ کے سفرکو ہردلعزیزفنکارہ ماہرہ خان کی پہلے برانڈسفیرکی حیثیت سے تقرری سے شروع کیا تھا۔

جس کے بعددلکش اداکارہ عمائمہ ملک کی تقرری سے مشہور شخصیات کی ’’نیوفیس آف ہواوے‘‘ میں شمولیت کے عمل کوآگے بڑھایا گیا۔ شہریارمنورصدیقی کی برانڈسفیرکے طورپر تقرری بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جو ہ 4C Huaweiکی TVC مہم کوفروغ دینے میں اپنا کردارادا کریں گے کیونکہ یہ مہم سمارٹ فون کے طاقت ورفیچرز جیسا کہ پینارامک سیلفی، الٹراسپاٹ شاٹ، برسٹ فوٹو اوردیگرخصوصیات کا احاطہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

شہریار منور صدیقی ایک مشہور نوجوان اداکار، ماڈل اور فلم پروڈیوسر ہیں اورانھوں نے ڈرامہ سیریل ’’میرے درد کوجوزبان ملے ‘‘میں اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے فلم اورٹی وی کے مشہورادکاروں میں اعلی مقام حاصل کیا ہے۔ابتدائی طورپر شہریار منور ایک ماڈل کی حیثیت سے شوبز میں نمودار ہوئے اور بعد میں انہوں نے اداکاری اور پروڈکشن میں قدم رکھا۔

اس وقت انھوں نے پاکستانی میڈیا، بالخصو ص سامعین کے نوجوان طبقہ میں شاندار مقبولیت حاصل کی ہے۔ ان کی شاندار پرفارمنس ’تنہا ئیاں نئے سلسلے‘،’کہی ان کہی‘، ’زندگی گل زار ہے‘ اور’آسمان پرلکھا‘ جیسے ڈراموں میں دیکھی جاسکتی ہے۔ بہت ہی مختصر مدت میں، Huawei کے انقلابی مصنوعات نے پاکستان میں صارفین کے دلوں اور ذہنوں پرقبضہ جمالیا ہے اوراپنی پیشرو ٹیکنالوجی کے ذریعے شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔ہواوے کی فیچرزسے مزیں آلات کوپ ورے ملک میں وسیع ڈسٹریبیوشن چینل اورانتہائی مسابقتی افرادی قوت کی تعیناتی کے ذریعے فروغ دیا جارہاہے۔اسی طرح Huawei نے پاکستان میں اسمارٹ فون کے صارفین کو غیر معمولی خدمات کی فراہمی کویقینی بنارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :