میلسی ، داڑھی بارے نازیبا زبان استعمال پر درجنوں افراد مشتعل، جلہ جیم کے بازار بند کرا کر احتجاج

لین دین کے تنازعہ پر ندیم اقبال نے باریش شخص کی داڑھی بارے نا شائستہ الفاظ استعمال کیے ، گستاخ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی یقین دھانی پر احتجاج ختم، ملزم گرفتار

ہفتہ 23 مئی 2015 22:08

میلسی ، داڑھی بارے نازیبا زبان استعمال پر درجنوں افراد مشتعل، جلہ جیم ..

میلسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) اہل تشیع نوجوان ندیم اقبال نے لین دین کے معاملے پر ایک باریش شخص کی داڑھی کے بارے میں نازیبا ،ناشا ئستہ زبان استعمال کیں جس پر درجنوں افراد مشتعل ہو کر جلہ جیم کے بازار بند کرادیے اور زبردست احتجاج شروع ہو گیا ڈی سی او وہاڑی اور ڈی پی اووہاڑی، ڈی ایس پی میلسی ،اسسٹنٹ کمشنر میلسی موقع پر پہنچ گئے مظاہرین سے مزاکرات کے بعد فیصلہ ہوا کہ گستاخ ندیم اقبال کیخلا ف مقد مہ درج کر کے اسے گرفتار کیا جائے جس پر احتجاج ختم ہو گیا صدر پولیس نے عبدالر حمان کی تحریری درخواست پر زیر دفعہ 298Aکے تحت مقد مہ درج کر لیا گیا اور ملزم ندیم اقبال کو گرفتار کر لیا گیا جسکے بعد حالا ت معمول کے مطابق خوشگوار ہو گئے اس بارے میں ڈی پی ا ووہاڑی سردار صاد ق علی ڈوگر سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو مخدوش کر نے کی کسی شخص کو اجا زت نہیں دی جاسکتی ملکی حالا ت نازک دور سے گزر رہے ہیں اور ایسی کسی بھی کوشش کو آ ہنی ہاتھوں سے نبٹا جائیگا جو پر امن ماحول کو کشیدہ کر نے کے عزائم رکھے گا اس موقع پر ڈی سی ا ووہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ ،اسسٹنٹ کمشنر میاں محمد ریاض ،ڈی ایس پی میلسی چوہدری شبیر احمد وڑائچ ، ایس ایچ او صدر نادر خان بلوچ اورارا کین امن کمیٹی کی مدد سے بروقت معاملہ پر کنٹرول کرلیا گیا

متعلقہ عنوان :