جماعت اسلامی میں حقیقی جمہوریت ہے، یہی جماعت پاکستان کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بناکر دم لے گی، قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ مسائل ومشکلات اورپریشانی سے نجات ملنے کیساتھ حقیقی آئینی معاشی حقوق بھی مل سکیں

جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری بشیر احمدماندائی کی وفودسے ملاقات کے دوران گفتگو

ہفتہ 23 مئی 2015 22:44

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری بشیر احمدماندائی نے کہا کہ جماعت اسلامی میں حقیقی جمہوریت ہے، یہی جماعت پاکستان کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بناکر دم لے گی، قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ مسائل ومشکلات اورپریشانی سے نجات ملنے کیساتھ حقیقی آئینی معاشی حقوق بھی مل سکیں، بلوچوں ،پٹھانوں کے حقوق جماعت اسلامی دیگی،بدقسمتی سے مرکز کیساتھ بلوچستان کے حکمرانوں وپارٹیوں نے بھی ہمیشہ عوام کو مایوس کردیا ہے ۔

عوام جماعت اسلامی کا ممبر بن کراسلامی انقلاب کی راہ ہموارکریں ۔وہ ہفتہ کو دورہ مستونگ کے دوران اجتماع ارکان و مولانا خلیل الرحمان کے گھر ظہرانہ بعد ازاں وفودسے ملاقات کے دوران گفتگوکر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانامحمد عارف دمڑ،امیر جماعت اسلامی ضلع مستونگ مولاناعبدالکریم بلوچ ودیگربھی تھے۔

مولانامحمد عارف دمڑ نے کہا کہ جماعت اسلامی ہر قوم ہر زبان اور ہر نسل کے افراد کے حقوق کیلئے کوشاں ہے بلوچستان کو ترقی وخوشحالی سے محروم کرنا تعصب ،نفرت ،دہشت گردی ،پسماندگی اورجہالت کی طرف دکھیلنا ہے گوادر کاشغر روٹ کو اس کے اصل روٹ پرشروع کرنا ہوگا ورنہ تباہی وبربادی ہوگی ۔جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔جماعت اسلامی ہردلعزیز ،ملک گیر ومنظم دینی سیاسی جمہوری پارٹی ہے ہمارے ہاں کوئی تعصب ،قومیت ونفرت نہیں ۔سیاسی پارٹیوں میں سب سے زیادہ خدمت دیانت کیساتھ جماعت اسلامی نے کی قوم پر ہر آفت ومصیبت کے وقت جماعت اسلامی سب سے آگے ہوتی ہے ۔