ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار کا دفتر عوام کے بنیادی مسائل کا حل اور انہیں خوشحالی دینے کا مرکز و محور ثابت ہوگا،میں خضدار کے تمام باشندوں کوبرابری کی بنیاد پر فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کا عزم رکھتا ہوں

ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی کا عوامی نمائندوں اور سیاسی کارکنوں سے خطاب

ہفتہ 23 مئی 2015 22:44

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء ) ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار کا دفتر عوام کے بنیادی مسائل کا حل اور انہیں خوشحالی دینے کا مرکز و محور ثابت ہوگا،میں خضدار کے تمام باشندوں کوبرابری کی بنیاد پر فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کا عزم رکھتا ہوں۔وہ ہفتہ کو اپنے نئے آفس میں منتقل ہوتے وقت عوامی نمائندوں اور سیاسی کارکنوں سے خطاب کررہے تھے ۔

ڈسٹرکٹ چیئرمین خضداراور وائس چیئرمین خضدار کے نئے دفاتر فعال ہوگئے جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لئے۔ اس موقع پر میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد ڈپٹی میئر مفتی عبدالقادر شاہوانی سردار عزیز محمد عمرانی،محمد صالح جاموٹ، حاجی جاویداحمد سوز میر سعیداحمد زرکزئی میر اورنگزیب زہری ٹھیکدار عبیداﷲ چیئرمین باغبانہ ثناء اﷲ زہری نائب عبدالمجید زہری میر عبدالوہاب غلامانی نصراﷲ شاہوانی شاہجہان عمرانی عبدالوہاب عمرانی سیاسی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیاسی کارکنوں اور عوامی نمائندوں نے نئے دفاتر میں منتقل ہونے پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار اور وائس چیئرمین خضدار کو مبارک باد دیتے رہے ۔ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کہاکہ ان کے دفتر کے دروازے تمام شہریوں کے لئے کھلے ہیں شہری جب بھی چاہیں اپنے مسائل و مشکلات کے حل کے لئے ان کے دفتر آسکتے ہیں ۔ دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا ۔