وزارت حج ہمیں حج بیت اﷲ سے محروم نہ کریں، اس وقت بھی کوئٹہ سے 100 حاجی حج پر جانا چاہتے ہیں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری کوئٹہ ڈویثرن شیخ ولایت حسین جعفری کی حکومت سے اپیل

ہفتہ 23 مئی 2015 22:44

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری کوئٹہ ڈویثرن شیخ ولایت حسین جعفری نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وزارت حج ہمیں حج بیت اﷲ سے محروم نہ کریں، اس وقت بھی کوئٹہ سے 100 حاجی حج پر جانا چاہتے ہیں۔وہ ہفتہ کو علمدار روڈ پر واقعہ اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کربلائی رجب علی ، سید نصراﷲ حسینی ،محمد علی ، ذاکر حسین، حاجی سلیم رضا خان ، بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور بلوچستان بھر میں اہل تشیع خصوصاََ ہزارہ کمیونٹی گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کا شکار ہے جسکی وجہ سے ہمارا روزگار اور تجارت رتباہ ہوگئی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمت سے محروم کردیا گیا اسی طرح جماعت کے رکن صوبائی اسمبلی آغا رضا نے اپنی آوازبلند کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور ہر معاملے پر ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے اور اب حج کی سعادت حاصل کرنے سے بھی جان بوجھ کر محروم رکھا جارہا ہے صوبائی مشیر حج اور سینئر وزیر نے بھی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وفاقی معاملہ ہے کیونکہ حج ہر مسلمان پر فرض ہے اور ہمیں اس فریضے کی ادائیگی سے روکنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہے انہوں نے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہمارے سو کے قریب لوگ حج کی سعادت کیلئے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں انہیں جانے کی اجازت دی جائے اور حکومت ہمارے جائز مطالبہ پر عمل درآمد کرکے ہمارے لوگوں میں پائی جانیوالی بے چینی کو ختم کرے ۔