انجمن طلباء اسلام کا کسی بھی دہشت گردعناصر اور دہشت گردتنظیم سے کوئی تعلق نہیں ،شان اﷲصدیقی

ہفتہ 23 مئی 2015 22:49

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء)انجمن طلباء اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم شان اﷲصدیقی اور حافظ حسان امینی نے مشترکہ بیان میں گذشتہ رات نجی چینلزپرچلنے والے ٹیکر میں دہشت گردعناصر کو انجمن طلباء اسلام سے وابستہ کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک اور بھیانک مذاق قراردیاہے۔انہوں نے کہاکہ انجمن طلباء اسلام کا کسی بھی دہشت گردعناصر اور دہشت گردتنظیم سے کوئی تعلق نہیں ۔

انجمن طلباء اسلام ایک پر امن اورغیر سیاسی جماعت ہے ۔انہوں نے کہا کہ انجمن طلباء اسلام کا ماضی میں بھی کردار صاف تھااوروہ ایک محب وطن طلباء تنظیم رہی اور آج بھی اس کا کردار صاف ہے اور یہ ایک محب وطن طلباء تنظیم ہے جوپاکستان میں کی تعمیر وترقی میں ہمیشہ ہراول دستہ کا کرداراداکرتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انجمن طلباء اسلام دہشت گردی کے خاتمے اور کراچی میں امن وامان کیلئے پاک فوج اور رینجرزاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں ایک مرتبہ پھرکہا کہ کسی بھی دہشت گردعناصر یاجرائم پیشہ افراد کا انجمن طلباء اسلام سے کوئی تعلق نہیں انجمن طلباء اسلام پرامن طلبہ تنظیم ہے ۔ آخر میں انکا مزیدکہناتھاکہ کسی بھی قسم کی غیر مصدقہ خبر جاری کرنے سے پہلے متعلقہ ذمہ داران سے تصدیق لازمی کی جائے تاکہ آئندہ ایسا خراب تاثر پید انہ ہو۔