جیکب آباد میں قیامت خیز گرمی، سورج آگ اگلنے لگا، گرم ہوائیں چلنے کے باعث 10سے زائد افراد بے ہوش

ہفتہ 23 مئی 2015 22:59

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) جیکب آباد میں قیامت خیز گرمی، سورج آگ اگلنے لگا، گرم ہوائیں چلنے کے باعث 10سے زائد افراد بے ہوش، پانی اور برف کی قلت، بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا مشکل کردیا، ٹھنڈی مشروبات کی مانگ میں اضافہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گرمی کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے قیامت خیز گرمی کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ہیں ،صبح سے سورج آگ اگلتا رہا اور ساتھ میں گرم ہواؤں نے عوام کو سخت پریشان کردیا ، قیامت خیز گرمی اور گرم ہوائیں چلنے کے باعث شہر میں 10سے زائد افراد کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ،شدید گرمی کی وجہ سے شہر کا کاروبار بھی سخت متاثر ہورہا ہے اور شہر کی بازاریں ،گلیاں اور سڑکیں سنسان ہوگئی ہیں ، ایک جانب قیامت خیز گرمی تو دوسری جانب شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بڑھ کر 14سے 16گھنٹوں تک کیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہر میں پینے کے پانی اور برف کی قلت پیدا ہوگئی ہے گرمی میں شہری پانی اور برف کے لیے پریشان دیکھائی دے رہے ہیں ،بجلی کی لوڈشیڈنگ ،پانی و برف کی قلت کی وجہ سے شہری بلبلا اٹھے ہیں ، علاوہ ازیں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد ٹھنڈی مشروبات کی مانگ میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے شہری گرمی سے نجات حاصل کرنے کے لیے گنے کا جوس، تادل، شربت،قلفی، آئس کریم کا استعمال کررہے ہیں جبکہ اکثر شہریوں نے گرمی سے بچنے کے لیے نہروں کا رخ کیا ہے جہاں پر وہ نہا کر گرمی کا توڑ نکال رہے ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قیامت خیز گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے اور پانی کی قلت کودور کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں تاکہ شہری چھین کی سانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :