`پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے، شیخ جعفر

عوامی مسائل حل کر کے کسی پر احسان نہیں کر تے بلکہ یہ عوام کا حق ہے اور میر اولین فرض ہے، عوامی اجتماع سے خطاب `

ہفتہ 23 مئی 2015 23:01

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء ) عوامی مسائل حل کر کے کسی پر احسان نہیں کر تے بلکہ یہ عوام کا حق ہے اور میر اولین فرض ہے پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے گستوئی روڈ ہزاروں نفو س پر مشتمل آبادکی زندگی اور مو ت کامسئلہ ہے روڈکی تعمیر میں کسی کی کرپشن غیر معیا ری مٹریل کے استعمال اور نا قص کام ناقابل برداشت ہے بی ڈی اے کے متعلقہ آفیسران و ٹھیکیدار اپنا قبلہ درست کر ے ورنہ ان کا بستر گول کرنا بھی آتا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرریونیو ایکسائز و ٹرانسپورٹ شیخ جعفرخان مند وخیل نے کلی بابکر خیل میں واٹر سپلائی سکیم کے افتتاح ملک صدیق اورجلات خان بابکر خیل کی جانب سے دیئے گئے ظہر انہ کے موقع پر بڑ ے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ کلی بابکر خیل میں واٹرسپلائی سے لو گو ں کے پانی کا مسئلہ کافی حدتک حل ہوگیاگاؤ ں کے پرائمر ی سکول کو مڈل کادرجہ دیا جائیگا اجتما ع سے ملک صدیق بابکرخیل ،خیال جان ،جلات خان بابکرخیل اور مولوی حسن نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم جعفرخان مندوخیل کے ممنو ں ہیں کہ کلی ہذا کو واٹر سپلا ئی سکیم فراہم کیا خصوصاََگستوئی روڈکی تعمیر ہر ہم ان کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں بعدازاں صوبائی وزیر نے زیر تعمیر گستوئی روڈ کا معائنہ کیا غیر معیاری کام اور ناقص کارکر دگی پر سخت برہمی کا اظہار کر تے ہوئے انہو ں نے کہا کہ کر پشن اورکمیشن کا دوربھی آتا ہے موجودہ روڈگستوئی ہزاروں آبادی کا بنیادی بلکہ زندگی اورموت کا مسئلہ ہے اسمیں کسی قسم کی کر پشن غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کریں گے بلکہ سخت کارروائی عمل میں لائیں گے انہو ں نے علاقے کے لوگوں پر بھی زور دیا کہ وہ اس اہم منصوبے بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں معیار اورکوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ہم کسی پر احسان نہیں کر تے بلکہ یہ عوام کاحق ہے اور یہ حق ان کو دلاکر رہیں گے `

متعلقہ عنوان :