پنجاب میں پارٹی کے ہر فردکو سا تھ لیکر چلوں گا ‘ہم سب میں اتفاق اور اتحاد پیدا ہوجائے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اقتدار میں آنے سے نہیں روک سکتی ‘ہم اپنے نہیں پنجاب اور پاکستان کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ‘پنجاب اور سندھ میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ‘قومی اداروں کو سیاسی مداخلت نے تباہ کر دیا ہے ‘ہم ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے ‘تحر یک انصاف صرف پنجا ب نہیں ‘پورے پاکستان اور آزاد کشمیر کی بھی سب سے بڑی سیاسی وعوامی جماعت ہے ‘بہت جلد پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں بھی آرگنائزر اور ڈپٹی آرگنائزر کی تقرریاں کردی جائیں گئیں،تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرورکی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 23 مئی 2015 23:51

پنجاب میں پارٹی کے ہر فردکو سا تھ لیکر چلوں گا ‘ہم سب میں اتفاق اور ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2015ء) تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں پارٹی کے ہر فردکو سا تھ لیکر چلوں گا اور اگر ہم سب میں اتفاق اور اتحاد پیدا ہوجائے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اقتدار میں آنے سے نہیں روک سکتی ‘ہم اپنے نہیں پنجاب اور پاکستان کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ‘پنجاب اور سندھ میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ‘قومی اداروں کو سیاسی مداخلت نے تباہ کر دیا ہے ‘ہم ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے ‘تحر یک انصاف صرف پنجا ب نہیں بلکہ پورے پاکستان اور آزاد کشمیر کی بھی سب سے بڑی سیاسی وعوامی جماعت ہے ‘بہت جلد پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں بھی آرگنائزر اور ڈپٹی آرگنائزر کی تقرریاں کردی جائیں گئیں ۔

(جاری ہے)

وہ پار ٹی کے صوبائی آرگنائزربننے کے بعد اپنی رہا ئش گاہ پر پارٹی کارکن اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقعہ پر ڈپٹی آرگنائزر رائے عزیز اللہ ‘اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید ‘ارکین پنجاب اسمبلی سبطین خان ‘مراد راس سمیت تحر یک انصاف کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ چوہدری سرور نے کہا کہ پارٹی کے مضبوط اور مقبول ہونے کی وجہ سے پارٹی میں بعض لوگ نظرہیں مگر ہم نے سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے اور پنجاب میں مجھ سے پہلے جو لوگ تھے میں احتجاجی دھرنے سمیت ہر مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دینے اور پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے ان کی جانب سے کی جانیوالی کوشش پر ان کا خراج تحسین پیش کر تا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت نئے پاکستان کو بننے سے نہیں روک سکتی ‘آنیوالے عام انتخابات میں کا میابی کیلئے پارٹی میں اتحاد ‘اتفاق ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک سے ظلم کی اندھیری ختم کر کے ہی دم لے گی‘ہم ملک میں ایسی حکو مت لائیں گے جس میں قومی دولت لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا ئیگا اور عوام کو انصاف سمیت تمام بنیادی سہو لتیں ملیں گی ‘کسی بھی جماعت کیلئے الیکشن میں کا میابی کیلے ایماندار قیادت اور قومی سوچ رکھنے والے لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے اور تحر یک انصاف کے پاس عمران خان کی شکل ایماندار لیڈر موجود ہے جو ہمیشہ حق اور سچ کی بات کرتا ہے اور ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے ۔