آمالی سال ریٹیل سیکٹر پر ٹیکس عائد کیا جائے،ڈاکٹرعشرت حسین

پیر 25 مئی 2015 16:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) آئندہ مالی سال ریٹیل سیکٹر پر ٹیکس عائد کیا جائے، سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت حسین کا کہنا ہے ریٹیل سیکٹر سے ٹیکس وصول کرکے ریونیو بڑھایا جائے،کراچی پریس کلب میں بجٹ تجاویزکے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت حسین نے کہا کہ سرکاری اداروں کی نجکاری کے بعد ان کی کارکردگی میں بہتری آئی،ڈاکٹرعشرت حسین نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا معیشت پرمثبت اثرپڑے گا،انہوں نے مزید کہا کہ ریٹیل سیکٹرسالانہ کروڑوں روپے کماتا ہے، حکومت کو چاہئے کہ آئندہ مالی سال میں ریٹیل سیکٹرسے بھی ٹیکس وصول کرے،جوٹیکس بیس کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔