مقبوضہ کشمیر ،مواصلاتی کمپنی کے دفتر پر حملہ، ایک شخص ہلاک، تین زخمی

ٹیلی کام کمپنیوں سے کو لشکر اسلام کی جانب سے سرگرمیاں بند کرنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں ، پولیس

پیر 25 مئی 2015 19:48

سوپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء ) مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی کمپنی کے دفتر پر حملہ، ایک شخص ہلاک جبکہ تین افراد تین زخمی ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز پوسٹر غیرمعروف گروپ لشکر اسلام کے ہیں جن میں تمام ٹیلی کام کمپنیوں سے کہا گیا تھا کہ وہ قصبے میں اپنی سرگرمیاں فوری طور بند کردیں مقبوضہ وادی کے شمالی علاقے سوپور ایک مواصلاتی کمپنی کے دفتر پر میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس میں ایک شخص ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

پیر کی صبح بھارت سنچار نگم لمیٹڈ یا بی ایس این ایل کی ایک فرینچائزڈ دکان میں نامعلوم اسلحہ بردار داخل ہوئے اور وہاں موجود تین نوجوانوں پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی، جس سے تینوں نوجوان شدید زخمی ہوئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے بی ایس این ایل بھارتی حکومت کی نگرانی میں کام کرنے والی سرکاری ٹیلی کام ادارہ ہے۔

زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ پشت میں گولی لگنے سے ہندوارہ کے رہائشی نوجوان محمد رفیق ہلاک ہو گئے۔شمالی قصبے سوپور کے غلام محمد بٹ اور امتیاز لون بھی زخمی ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق غلام محمد کے سینے میں گولی لگی ہے جبکہ امتیاز کی ٹانگ شدید زخمی ہے۔تاہم پولیس نے ابھی کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔قصبے میں کئی روز سے ٹیلی کام کمپنیوں کے بارے میں پراسرار دھکمیوں کے پوسٹر بھی نمودار ہو رہے تھے۔ پولیس کے مطابق اتوار کی شب سوپور میں ہی ایک موبائل فون ٹاور پر دو دستی بم پھینکے گئے، تاہم ان سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ `