آسٹریلوی شخص کو سیاح کا ریپ کرنے پر 17 سال قید کی سزا

پیر 25 مئی 2015 22:31

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء )آسڑیلیا میں ایک شخص کو نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والی سیاح لڑکی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے پر 17 سال قید کی سزا سنادی گئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسڑیلوی شہری آلفیو اینتھنی گراناٹا نیسیاح کو میلبرن شہر میں واقع ایک ہوٹل میں بند رکھا اور کی مرتبہ جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ملزم نے ریپ، قتل کی دھمکیوں اور جان بوجھ کر شدید زخم پہنچانے کے الزامات قبول کر لیے ہیں۔جج نے گراناٹا کے جرائم ’تشدد کے مترادف‘ قرار دیتے ہوئے ملزم کو 17 سال قید کی سزا سنائی ۔