ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو 27مئی کو پھا نسی دی جا ئے گی

پیر 25 مئی 2015 22:54

وہاڑی ۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں سزائے موت کے منتظر دو قیدیوں کو 27مئی کی صبح پھا نسی دی جا ئے گی ، جیل ذرائع کے مطابق مجرم ثناء اللہ والد عبدالستار راجپوت سکنہ 445ای بی بوریوالہ جو کہ کپڑے کی مارکیٹ میں زرگر کی دوکان پر ملا ز مت کر تا تھا اسکو چوری کی عادت تھی دوکان کے ما لک نے اسے چوری کرنے کی عادت کی وجہ سے برا بھلا کہہ کر دوکان سے فارغ کردیا تو اسی غصہ میں مجرم ثناء اللہ نے دوکان ما لک کے بیٹے محمد دانش امین جسکی عمر 11/12سال تھی کو اغواء کرکے بدفعلی کرنے کے بعد قتل کردیا جس پر پو لیس تھانہ سٹی بوریوالہ میں9-9-2004کو مقدمہ درج ہوا اس مقدمہ کی سماعت کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بوریوالہ محمد شفیق بٹ نے دو مرتبہ سزائے موت ، جرمانہ و معاوضہ 90ہزار یا پا نچ سال قید کی سز ا کا حکم سنا یا جس پر اس نے فیڈرل شریعت کورٹ اسلام آباد میں اپیل دائر کی جو خارج ہو گئی ، عدالت عظمیٰ سپریم کورٹ سے اپیل خارج ہو ئی پھر صدر پا کستان سے اپیل خارج ہوئی اب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی نے مجرم کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے مجرم کو27مئی کی صبح ساڑھے چار بجے تختہ دار پر لٹکایا جا ئے گا جبکہ دوسرے مجرم عبدالستار ولد لال دین سکنہ 176ڈبلیوبی اڈا غلام حسین نے 18سالہ قبل لاہور کے علاقہ اسلام پورہ میں 13سالہ لڑکی رسولا ں بی بی کو گھر میں اکیلی پا کر زیادتی کا نشانہ بنا نے کے بعد کپڑے کا پھندا گلے میں ڈال کر قتل کردیا جسکا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ لاہور میں درج ہوا مقدمہ کی سما عت کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبرایک کے جج چودھری احسان صابری نے دومرتبہ سزائے موت اور معا وضہ ایک لا کھ روپے یا دو سال قید سخت کی سزا سنائی مجرم نے عدالت عالیہ لاہور میں اپیل دائر کی جو خارج ہوئی اسکے بعد سپریم کورٹ آف پا کستان میں اپیل دائر کی جو خارج ہوئی پھر صدر پاکستان سے رحم کی اپیل کی جو کہ خارج ہوئی اب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انسداد دہشت گردی عدالت نمبرایک محمدقاسم نے بلیک وارنٹ جاری کردیئے ہیں مجرم کو 27مئی کو تختہ دار پر لٹکا یا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :