کوئٹہ ،فائرنگ کے مختلف واقعات میں3 افرادجاں بحق ، 7زخمی

واقعہ کے بعدحالات کشیدہ، مغربی بائی پاس پرمشتعل افراد نے احتجاجاََکوئٹہ چمن شاہراہ کوبلاک کردیا، کبیربلڈنگ کے قریب مسجد پرفائرنگ کے بعدلوگوں کا جناح روڈپراحتجاج حالات کنٹرول کرنے کیلئے شہرمیں ایف سی اورپولیس کی نفری میں اضافہ وزیراعلیٰ کاٹارگٹ کلنگ کے واقعات کانوٹس، جائزہ کمیٹی تشکیل دیدی بلوچستان شیعہ کانفرنس کا واقعات کیخلاف آج کوئٹہ شہرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال کااعلان

پیر 25 مئی 2015 22:57

کوئٹہ ،فائرنگ کے مختلف واقعات میں3 افرادجاں بحق ، 7زخمی

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) کوئٹہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں3 افرادجاں بحق جبکہ 7افرادزخمی ہوگئے واقعہ کے بعدحالات کشیدہ ہوگئے مغربی بائی پاس پرمشتعل افراد نے احتجاجاََکوئٹہ چمن شاہراہ کوبلاک کردیاجبکہ کبیربلڈنگ کے قریب مسجد پرفائرنگ کے بعدلوگوں نے جناح روڈپراحتجاج کیاوزیرداخلہ بلوچستان نے حالات کنٹرول کرنے کیلئے کوئٹہ شہرمیں ایف سی اورپولیس کی نفری بڑھادی گئی وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ شہرمیں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کانوٹس لے لیاوزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی،صوبائی وزیراطلاعات عبدالرحیم زیارتوال اورصوبائی وزیرایس اینڈجی ڈی نواب محمدخان شاہوانی پرمشتمل کمیٹی تشکیل دیدی جوشہرکے صورتحال جائزہ لے گی بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نے کوئٹہ میں ہونے والے واقعات کیخلاف آج کوئٹہ شہرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال کااعلان کردیاتفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قندہاری بازارمیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک تاجرانورعلی کوقتل کردیاجبکہ ایک راہگیرمحمداعظم شدیدزخمی ہوگئے زخمی اورلاش کوفوری طورپرسی ایم ایچ منتقل کردیاگیالاش کوضروری کاروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردیاگیادریں اثناء کوئٹہ کے علاقے سلیم کمپلیکس کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں50سالہ محمدہاشم اور25سالہ عبدالحکیم موقع پرجاں بحق جبکہ دوخواتین بی بی قمراوربی بی فاطمہ عباس علی ،نصراللہ،محمدداؤدزخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرسی ایم ایچ منتقل کردیاگیاسلیم کمپلیکس روڈ پرواقعہ کے بعدمشتعل افراد نے کبیربلڈنگ کے قریب زہری مسجد پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افرادمحمدایاز،حاجی باقر،اورعباس زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرہسپتال منتقل کردیاگیافائرنگ کے واقعات کے بعدشہرمیں دکانیں بند ہوگئیں اورلوگ خوف کے مارے گھرکوچلے گئے علاوہ ازیں بلوچستان شیعہ کانفرنس اورمجلس وحدت المسلمین نے لاش کے ہمراہ آئی جی چوک پردھرنادیامظاہرین کاکہناتھاکہ جب تک صورتحال کوکنٹرول نہیں کیاجاتااس وقت تک احتجاج جاری رہے گامجلس وحدت المسلمین کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی سیدرضاآغابلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدرداؤد آغا،ہزارہ قبیلے کے سربراہ وسابق صوبائی وزیرسعادت علی ہزارہ نے کہاکہ حکومت جان بوجھ کرحالات خراب کرنے کی کوشش کررہاہے آئی جی بلوچستان ہمارے لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ پرکیوں خاموش ہے اوردن دیہاڑے لوگوں کوٹارگٹ دہشت گردی نہیں تواورکیاہے کالعدم تنظیموں کے زیراہتمام سرعام سڑکوں پردھرنے اورمظاہرے کئے جاتے ہیں جبکہ ہمارے لوگوں کے ساتھ لائسنس یافتہ اسلحہ ہونے کے باوجود گرفتارکرکے تشددکانشانہ بناتے ہیں اس طرح کی صورتحال پرخاموش نہیں رہیں گے ہزارہ قوم نہ دہشت گرد ہے اورنہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری راجہ ناصرعباس نے دھرنے کے شرکاء سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ قابل مذمت ہے اورشیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے لوگوں کوٹارگٹ کیاجارہاہے جوقابل مذمت ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں مجبورنہ کیاجائے کہ ہم بھی احتجاج کرنے پرمجبورہوانہوں نے کہاکہ ضرب عضب آپریشن کے بعدتوقع تھی کہ دہشت گردوں کیخلاف بھرپورکاروائی ہوگی مگراس کے باوجودکچھ نہیں ہوااورآئے روزکوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں ہمارے لوگوں کوٹارگٹ کیاجارہاہے مجلس وحدت المسلمین نے سی سی پی او کوئٹہ سے مذاکرات کرنے سے انکارکردیابعدمیںآ ئی جی پولیس محمدعملش سے کامیاب مذاکرات کے بعددھرناختم کرنے کااعلان کیااورگزشتہ روزگرفتارہونے والے دوافرادکوبھی رہاکردیاگیاآئی جی بلوچستان محمدعملش نے کہاکہ کوئٹہ شہرمیں واقعات کی مذمت کرتے ہیں اورپولیس دہشت گردوں کیخلاف بھرپورکاروائی کررہی ہے آج امن وامان کے حوالے ایک اجلاس منعقد ہوگاجس میں تمام ترصورتحال کاجائزہ لیں گے کبیربلڈنگ میں مسجد پرفائرنگ کے واقعہ کے بعدلوگوں نے احتجاجاََجناح روڈکوبلاک کرکے مظاہرہ کیااورمطالبہ کیاکہ مسجد پرفائرنگ کرنے والوں کیخلاف بھرپورکاروائی کی جائے بصورت دیگرہم سخت احتجاج کرنے پرمجبورہونگے جبکہ قندھاری بازاراورسلیم کمپلیکس میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ہزارہ کمیونٹی نے احتجاجاََکوئٹہ چمن شاہراہ کوبلاک کیااورمطالبہ کیاکہ واقعہ میں ملوث ملزمان کوفوری طورگرفتارکیاجائے اوربعدمیں مغربی بائی پاس کوٹریفک کیلئے کھول دیاگیا۔