چار کروڑ لاگت سے کرخ کو بجلی فراہمی منصوبے کا آغا ز چند روز میں ہو گا، آغا شکیل

پیر 25 مئی 2015 22:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماء و چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کہاہے کہ چار کروڑ روپے سے زائد لاگت سے کرخ کو بجلی فراہمی منصوبے کا آغا ز آئندہ چند روز میں شروع ہورہاہے ۔ کرخ کے باشندوں کی یہ دیرینہ خواہش تھی کہ انہیں روشنی نصیب ہوکہ مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صدر و چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں کے باعث کرخ کے عوام کو بجلی کی سہولت ملنے کو ہے ۔

یہ بات انہوں نے کرخ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن)خضدار کے جنرل سیکریٹری سردار عزیز محمد عمرانی میر جمعہ خان شکرانی وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ منیراحمد قمبرانی وڈیرہ محمد صالح جاموٹ میر اورنگزیب زہری میر سعیداحمد زہری حاجی جاوید احمد سوزسمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کہاہے کہ عوام بھر وسہ رکھیں بتدریج ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے عوام کو خوشحالی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس میں ہمیں کامیابی حاصل ہوجائیگی ۔

انہوں نے کہاکہ کرخ کے عوام کے ساتھ نواب ثناء اللہ خان زہری نے جووعدہ کیا تھا وہ وعدہ عنقریب مکمل ہونے کو ہے اسی طرح دوسرے علاقوں میں بھی بجلی تعلیم صحت مواصلات سمیت دیگر سہولیات کی فراہم کے لئے اقدامات جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :