نیویارک ٹائمز اپنی اوقات میں رہے،ترک صدر کی امریکی اخبار پر تنقید

منگل 26 مئی 2015 00:00

نیویارک ٹائمز اپنی اوقات میں رہے،ترک صدر کی امریکی اخبار پر تنقید

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2015ء)ترک صدر طیب رجب اردوگان نے امریکی اخبار ”نیویارک ٹائمز“ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے اپنی اوقات میں رہنے کی تلقین کردی۔عالمی میڈیا کے مطابق استنبول میں ایک ٹیلی ویژن خطاب کے دوران ترک صدر کہنا کا تھا کہ ایک اخبار کی حیثیت سے آپ کو اپنی اوقات میں رہنا چاہیے۔'انہوں نے کہا کہ آپ ایسی تحریر لکھ کر ترکی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں۔

ایسے اداریے کو شائع کرنے سے آپ آزادی صحافت کی حد پار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

'نیو یارک ٹائمز نے جمعے کو ایک اداریہ شائع کیا تھا جس میں اردوگان کی حکومت پر میڈیا کے خلاف کریک ڈاوٴن کرنے پر تنقید کی گئی تھی۔اداریے میں کہا گیا تھا کہ امریکا اور دیگر نیٹو اتحادی ترکی کو اس 'تباہ کن راستے سے ہٹنے کے لیے زور دیں۔حالیہ مہینوں میں ترکی میں میڈیا کے کردار کے حوالے سے قانونی کارروائیاں کی گئی ہیں جن میں صحافیوں پر صدر کی توہین کرنے کے الزامات عائد کیے گئے۔ جون میں انتخابات سے قبل ترکی میں سیاسی تناوٴ اپنے عروج پر ہٰن جہاں حکمران پارٹی اے کے پی اپنی بالادستی قائم رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔