مولانا طارق جمیل 29 مئی کو سرگودھا آئینگے

بدھ 27 مئی 2015 12:13

مولانا طارق جمیل 29 مئی کو سرگودھا آئینگے

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) تبلیغی جماعت کے عالم دین مولانا طارق جمیل 29 مئی کو سرگودھا آئینگے وہ یہاں پر مولانا جمشید کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں شرکت سے قبل جامع مفتاح العلوم سرگودھا میں خطبہ جمعہ دینگے یہ بات جامع مسجد گولچوک کے قاری عتیق الرحمن نے بتائی انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی نماز ساڑھے 12 بجے ادا کردی جائیگی لوگوں سے استدعا ہے کہ وہ مولانا طارق جمیل کا خطبہ سننے کیلئے مقررہ وقت سے پہلے تشریف لائیں تاکہ کسی قسم کی بد مزگی پیدا نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :