نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پولیٹیکل اکنامک اور گورننس کے موضوع پر گول میز مذاکرہ پرسوں ہو گا

بدھ 27 مئی 2015 14:58

اسلام آباد ۔ 27 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز جمعہ کو پولیٹیکل اکنامک اور گورنس کے موضوع پر ایک گول میز مذاکرہ کا اہتمام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں پولیٹیکل اکنامک اور گورننس سے متعلق گول میز مذاکرہ کا اہتمام ہینز سیڈل فاؤنڈیشن کے تعاون سے ہوا ہے جو اپنی سیریز کا تیسرا گول میز مذاکرہ ہوگا جس میں پولیٹیکل اکنامک کے ماہرین اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے حکام اور طلبہ شرکت کریں گے۔