بارشی پانی کو محفوظ کر کے پیداوار میں اضافہ ممکن ہے ،ترجمان محکمہ زراعت

بدھ 27 مئی 2015 16:27

راولپنڈی ۔27 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء ) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کہاہے کہ بارشی پانی کو محفوظ کر کے زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتاہے ۔ترجمان نے کہا کہ بارانی علاقوں میں بارشی پانی کو محفوظ کرنے کے لئے کھیتوں کی وٹ بندی کو مضبوط کرنا انتہائی اہم ہے۔

(جاری ہے)

بارانی علاقوں میں چونکہ فصلوں کی کاشت کا درومدار بارشوں کے پانی پر منحصر ہوتا ہے اس لئے اس پانی کو محفوظ کرکے نہ صرف فصلوں کی ضرورت پوری کی جاسکتی ہے بلکہ مال مویشیوں کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بارانی علاقے کے کاشتکار کھیتوں کی وٹ بندی کو مضبوط بنا کر نہ صرف بارشی پانی کو قابل استعمال بنا سکتے ہیں بلکہ کھیت کے کٹاوٴ اور بردگی سے بھی بچاوٴ ممکن ہے۔ ترجمان کے مطابق وٹ بندی مضبوط کرنے کا کام فصل کی کاشت سے پہلے کرنا چاہیے اور ہر بارش کے بعد وٹوں کا معائنہ بھی ضروری ہے تاکہ اگر کوئی وٹ ٹوٹ گئی ہو تو اسے ٹھیک کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :