آرگینک فارمنگ ،کیمیائی اثرات سے پاک سبزیات کے حصول کا موثر ذریعہ ہے،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

بدھ 27 مئی 2015 16:27

راولپنڈی ۔27 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء ) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق آرگینک فارمنگ (دیسی کاشتکاری) کے ذریعے پیدا کی گئی زرعی اجناس، سبزیات اور پھل اپنی غذائیت اور افادیت کی بدولت مارکیٹ میں زیادہ قیمت پر فروخت کی جاسکتی ہیں۔دیسی طریقہ کاشت سے اگائی جانے والی سبزیات کیمیائی اثرات سے پاک ہونے کی وجہ سے ذائقے اور غذائیت میں اپنی مثال آپ ہوتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ آرگینک فارمنگ (دیسی کاشتکاری) ایسا طریقہ کاشت ہے جس میں مصنوعی کیمیائی کھادوں، زرعی زہروں، سپرے، پیسٹی سائیڈز اور دیگر کیمیائی مادوں کا استعمال نہیں کیا جاتا۔ اس طریقہ کاشت میں زمین کی زرخیزی کو بحال کرنے کیلئے فصلوں کا ادل بدل، فصلات کی باقیات، گوبر کی کھاد، پریس مڈ اور سبز کھادوں پر انحصار کیا جاتا ہے۔ آرگینک فارمنگ کے فروغ کے لئے کاشتکار اپنے علاقہ کے محکمہ زراعت کے ماہرین سے مشاورت اور رہنمائی حاصل کریں کیونکہ دنیا میں آرگینک اجناس کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے اور ان اجناس کو روائتی طریقوں (کیمیائی کاشتکاری) سے پیدا کی گئی اجناس کی نسبت مہنگے داموں فروخت کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :