شجاع آباد ‘سنگ دل باپ نے گھریلو ناچاکی پر بیٹی ‘ بیوی سمیت گھر آئے مہمان پر تیزاب پھینک دیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا واقعہ کا نوٹس‘ آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی
بدھ 27 مئی 2015 18:37
شجاع آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) شجاع آباد میں تیزاب گردی کا واقعہ‘ راجہ رام میں سنگ دل باپ نے گھریلو ناچاکی پر بیٹی ، بیوی سمیت گھر آئے مہمان پر تیزاب پھینک دیا ، تینوں متاثرہ افراد کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب کا واقعہ کا نوٹس ، آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز شجاع آباد کے علاقے راجہ رام میں گھریلو ناچاکی پر سنگ دل شوہر نے طیش میں آکر بیوی بیٹی اور گھر آئے مہمان پر تیزاب پھینکا ملزم وقوع کے بعد موقع سے فرار ہوگیا واقعہ کے بعد اہل علاقہ نے شور کی آواز سنتے ہی گھر پہنچ کر فوری طور پر زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیسی موقع پر پہنچ گئی پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردیا ہے۔
دوسری طرف ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کے منہ پر تیزاب پھینکا گیا جس سے تینوں کا منہ جھلس گیا زخمیوں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے،د وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.