بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کا مسلم آبادی پر حملہ، مسجد میں پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،مسلمانوں کے متعددگھر اور املاک بھی نذر آتش
انتہا پسند ہندوؤں کے حملے میں 17 افراد زخمی ہوئے ، 2 کی حالت تشویشناک ، پولیس نے دفعہ 144 نافذ کردی ،کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی،20 افراد کے خلاف مقدمات درج حملہ آوروں کا تعلق انتہا پسند ہندو جماعت راشٹریہ سیوک سنگ سے تھاجو مسجد کی تعمیر کے خلاف اورساتھ والے پلاٹ پر مندر تعمیر کرنا چاہتے تھے، جس پر عدالتنیمسلمانوں کے حق میں فیصلہ دیا تھا،گاؤں کے مسلمانوں سربراہ ممتاز علی
بدھ 27 مئی 2015 19:05
نئی دہلی/ چندی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء ) بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے ریاست ہریانہ میں ایک مسجد میں پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اورمسلمانوں کے گھروں اوردیگر املاک کوبھی نذر آتش کردیا،انتہا پسند ہندوؤں کے حملے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس نے گاؤں میں دفعہ 144 نافذ کردی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی،20 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔
بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی سے 37 کلو میٹر دور واقع فرید آباد میں گاؤں اٹالی میں ایک مسجد کی تعمیر جاری تھی جس کو ہندؤں جن میں اکثریت جاٹ برادری کی تھی نے پہلے مسجد کو نذر آتش کیا بعد ازاں مسلمانوں کی رہائشی آباد پر حملہ آور ہوئے۔ اٹالی میں 5سال قبل مسجد اور مندر ایک ساتھ تعمیر کیے جا رہے تھے، مگر اراضی کے تنازع کے باعث مسجد کا تعمیراتی کام روک دیا گیا تھا رواں ماہ عدالت نے مسجد کی تعمیر کی اجازات دی تھی، یوں 5 سال بعد مسجد کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
-
اقوام متحدہ کا غزہ کےہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں بارے شفاف تحقیقات کا مطالبہ،امریکا نے بھی اسرائیل سے معلومات طلب کرلیں
-
11 سال سے زائد افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، برطانوی اخبار
-
ٹرمپ سے عالمی رہنمائوں کی ملاقاتوں پر بائیڈن انتظامیہ پریشان
-
بھارتی میڈیا مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے، راہول گاندھی
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
تیسری بار اقتدار میں آنے کیلئے مودی کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی جاری
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج پرگوگل کے 20 ملازمین فارغ
-
غزہ میں اجتماعی قبریں اسرائیل کا سنگین جنگی جرم،لوگوں کی برہنہ لاشیں ملی ہیں،اقوام متحدہ
-
مزید چار ایرانی افراد و اداروں پر امریکی پابندیاں عائد
-
روس کے نائب وزیردفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.