کچرے سے گیس پیدا کرنے کیلئے دنیا پور میں پہلے پائیلٹ پراجیکٹ کا آغاز

پائیلٹ پراجیکٹ کامتوقع طور پر افتتاح 10 جون کو زیر اعلی پنجاب افتتاح کرینگے

بدھ 27 مئی 2015 19:14

کچرے سے گیس پیدا کرنے کیلئے دنیا پور میں پہلے پائیلٹ پراجیکٹ کا آغاز

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) ملک میں کچرے سے گیس پیدا کرنے کے لیے دنیا پور میں پہلے پائیلٹ پراجیکٹ کا آغاز ،پائیلٹ پراجیکٹ کا افتتاح 10 جون کو متوقع وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف افتتاح کرینگے ذرائع مطابق ملک میں گیس بحران اور روز بروز گیس کی بڑ ھتی کھپت کے باعث لوکل گورنمنٹ نے ضلع لودھراں کی تحصیل دنیا پور کے دوچک نمبر 327/WB اور 342/WB میں کوڑے کرکٹ سے گیس پیدا کرنے والے پراجیکٹس نے کام شروع کر دیا ہے دونوں چکوک میں نصب پلانٹ میں علاقے کا کچرا اکٹھا کر کے گیس پیدا کی جا ئے گی اور اس منصوبے سے دونوں چکوک کے مجموعی طور 400 گھروں کو گیس فراہم کی جا ئے گی اس پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کر ئے گے ملک میں اپنی نوعیت کے اس واحد منصوبے کا افتتاح 10 جون کو متوقع ہیں

متعلقہ عنوان :