ڈاکٹر قاسم کی رہائی کے لیے دستخطی مہم کا آغاز

بدھ 27 مئی 2015 20:15

سرینگر ۔ 27مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنما ڈاکٹر محمد قاسم فکتو کی رہائی کے لیے سرینگر میں ایک دستخطی مہم کا آغار کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطا بق دستخطی مہم کے سلسلے میں ڈاکٹر محمد قاسم فکتو کی تنظیم مسلم دینی محاذ نے سرینگر کے علاقے پرتاپ پارک میں ایک بڑا بینر آویزاں کر دیا ہے ۔ بینر پر اب تک بڑی تعداد میں راہگیروں اور طلبہ نے دستخط کیے ہیں۔ڈاکٹر محمد قاسم فکتو کو 5فروی 1993کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا گھا ۔ٹاڈا کوٹ جموں نے 14جولائی 2001کوڈاکٹر محمد قاسم کو بری قرار دیا تھا جسے قابض انتظامیہ نے بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس نے بعد میں ڈاکٹر قاسم کو عمر قید کی سزا سنائی۔