کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کر تے ہیں ، بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کیلئے استصواب رائے کرواے، مسئلہ کشمیر کے پر امن حل تک جنوبی ایشیاء پر ایٹمی جنگ کے خطرات منڈلاتے رہیں گے

اسلامی کانفرنس تنظیم کے سیکرٹری جنر ل اور رکن ممالک کے وزراء خارجہ کااو آئی سی کے کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب او آئی سی کامقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اظہارتشویش، بھارت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے پر زور

جمعرات 28 مئی 2015 17:39

کویت سٹی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء ) اسلامی کانفرنس تنظیم کے سیکرٹری جنرل عیاد امین مدنی اور رکن ممالک کے وزراء خارجہ نے کشمیری قوم کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں کشمیری قوم کو حق خود ارادیت دینے کیلئے استصواب رائے کروائے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل تک جنوبی ایشیاء پر ایٹمی جنگ کے خطرات منڈلاتے رہیں گے اور خطے کی ڈیڑھ ارب سے زیادہ آبادی مسائل اور غربت کاشکار رہے گی ، تنظیم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا کہ وہ جمہوری قدروں کا احترام کرے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔

گزشتہ روز یہا ں اسلامی کانفرنس تنظیم (او آئی سی) کے کشمیر رابطہ گروپ کا اجلاس گزشتہ روز یہاں کویت کے دارلحکومت میں ہوا جسکی صدارتی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل عیاد امین مدنی نے کی جبکہ اجلاس میں سعودی عرب ، ترکی ، آذربائیجان ، نائجیریا کے وزراء خارجہ ، وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان اور میزبان ملک کویت کے سنئیر سفارتکاروں نے شرکت کی کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل او آئی سی عیاد امین مدنی اور رکن ممالک کے وزراء خارجہ نے کشمیری قوم کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں کشمیری قوم کو حق خود ارادیت دینے کیلئے استصواب رائے کروائے انہوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر کے پر امن حل تک جنوبی ایشیاء پر ایٹمی جنگ کے خطرات منڈلاتے رہیں گے اور خطے کی ڈیڑھ ارب سے زیادہ آبادی مسائل اور غربت کاشکار رہے گی سیکرٹری جنرل اور وزراء خارجہ نے صدر آزاد کشمیر کی طرف سے پیش کی گئی تفصیلات اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا کہ وہ جمہوری قدروں کا احترام کرئے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔

(جاری ہے)

رابطہ گروپ نے تمام مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ مسلہ کشمیر حل کرنے کیلئے بھارت پر اثر و رسوخ استعمال کریں ۔ اجلاس میں صدر آزاد کشمیر نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے علاوہ برما میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام ، انہیں شہری حقوق سے محروم کرنے اور کسی ملک کی طرف سے انھیں پناہ نہ دینے کی مذمت کی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کا نوٹس لے سیکرٹری جنرل عیاد امین مدن نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ باہمی اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کریں انہوں نے عراق شام یمن کی صورتحال کو باعث تشویش قرار دیا۔