ایم کیوایم نے شیڈوبجٹ 2015-16پیش کر دیا
بی آئی ایس پی کی جگہ ا سے انکم جنریشن پروگرام کانام دیاجائے،گیس قیمتیں اوربجلی گیس پرٹیکس کم ، 5فیصدملکی پیداوارصحت اور5فیصدتعلیم پرخرچ کی جائے میٹروبس اوردیگرتعمیراتی منصوبوں کوتوانائی پرترجیح،ٹیکس نیٹ ٹھیک کیا جائے نہ کہ ٹیکس کی شرح میں اضا فہ ،سندھ اوربلوچستان کے نمائندہ علاقوں کیلئے خصوصی پیکجزہونے چاہئیں ، پنجاب میں سرائیکی علاقوں پرخصوصی توجہ دی جائے، ۔ایف بی آرمیں کرپشن کے خاتمے کیلئے موثراقداما ت کئے جائیں ، شیڈو بجٹ میں تجاویز یہ بجٹ الطاف حسین کی فلاحی سو چ کا عکاس ہے ،اقتصادی راہداری مضبوط نہ ہوئی توپاکستان ترقی نہیں کرسکے گا، ڈاکٹرفاروق ستار کی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس
جمعرات 28 مئی 2015 21:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنونیئراوررکن قومی اسمبلی ڈاکٹرفاروق ستارنے ایم کیوایم کی طرف سے شیڈوبجٹ 2015-16پیش کرتے ہوئے کہاہے یہ بجٹ الطاف حسین کی فلاحی سوچ کی عکاسی کرتاہے ،اقتصادی راہداری مضبوط نہ ہوئی توپاکستان ترقی نہیں کرسکے گا،یہ بجٹ پاکستان کومعاشی اوراقتصادی خودمختاری کے راستے پرلائے گا۔
جمعرات کواسلام آبادمیں رکن قومی اسمبلی رشیدگوڈیل ،رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل ،سینیٹرمحمدعلی سیف،ممبرصوبائی اسمبلی سندارشداوررکن قومی اسمبلی خالدمقبول صدیقی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم شیڈوبجٹ پیش کرکے وفاقی وزیرخزانہ کومتبادل بجٹ اوربجٹ کی تجاویزدے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم گزشتہ 3سالوں سے شیڈوبجٹ پیش کررہے ہیں اوریہ ہماراتیسراشیڈوبجٹ 2015-16ء ہے جوالطاف حسین کی فلاحی سوچ کی عکاسی کرتاہے ،اوراس بجٹ کوالطاف حسین کے سات نکات کے مطابق بنایاگیاہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.