رینٹل پاور پراجیکٹ،نیب کا راجا پرویز اشرف کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

ریفرنس اختیارات کے غلط استعمال اور نیپرا قواعد کی خلاف ورزی کے الزام میں دائر کیا جائیگا، شاہد رفیع ، اسماعیل قریشی ،منور بصیر ، طاہر بشارت چیمہ بھی ریفرنس میں شامل ریلوے کے سابق چیف کنٹرولر، جنرل مینجر، پاکستان سٹیل کے خلاف بھی ریفرنس کی منظوری، خزانے کوکروڑوں کا نقصان پہنچانے کا ا الزام ،تین انکوائریوں کی بھی منظوری

جمعرات 28 مئی 2015 21:55

رینٹل پاور پراجیکٹ،نیب کا راجا پرویز اشرف کیخلاف ریفرنس دائر کرنے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) نیب نے سابق وزیر اعظم /سابق وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف ، شاہد رفیع سابق سیکرٹری پانی و بجلی وزارت پانی و بجلی، اسماعیل قریشی سابق چئیرمین پاکستان الیکٹرک (پیپکو) منور بصیر احمد سابق مینجنگ ڈائریکٹر پیپکو، طاہر بشارت چیمہ سابق مینجنگ ڈائریکٹر/چیف ایگزیکٹو آفیسر پیپکو اور دیگرکے خلاف میسرز ٹکینو انجینرنگ سروسز پرائیویٹ لیمیٹڈکو رینٹل پاور پروجیکٹ سمندری روڈ فیصل آباد کے کیس میں اپنے اختیارات کا غلط استعمال اور نپرا قواعد کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ایگزیکٹیوبورڈ میٹنگ کا اجلاس جمعرات کو چےئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی صدارت میں نیب ہیڈ کوارٹر میں منعقدہوا۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں دوسرا ریفرنس پاکستان ریلوے کے سابق چیف کنٹرولر آف پرچئرظہور خٹک ، سعید اختر سابق جنرل مینجر(آپریشن) پاکستان ریلوے ، سمیع الله خان سابق چیف کنٹرولر آف سٹور پاکستان ریلوے اور زیشان احمد کنٹریکٹر/ پروپرائٹر پاکستان سٹیل مل کے خلاف دائر کرنے کی منظوری دی اس کیس میں ملزمان پرقواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور اپنے اختیارات کے غلط استعمال کرتے ہوئے پانچ سو ملین ٹن کا پگ آئرن میسرز پاک سٹیل مل لاہورکو ٹھیکہ دینے اور قوم خزانے کوکروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا ا الزام ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ایگزیکٹیوبورڈ میٹنگ میں تین انکوائریوں کی بھی منظوری دی گئی۔پہلی انکوائری محکمہ زراعت پشاور کے آفیسرز اور سٹاف کے خلاف منظور ہوئی جس میں سابق ممبر قومی اسمبلی /سابق چئیرمین PMC ارباب سعدالله خان ، سیف الله خان سابق سابق حکومتی عہدیدار ، عثمان عالم جگھڑا سابق چئیرمین PMC ، ملک محمد علی سھنی ، سابق وائس چئیرمین PMC اور دیگر کے خلاف منظور ہوئی۔

اس کیس میں ملزمان پشاور فروٹ اور سبزی منڈی پلاٹ سیکنڈل میں پرہیرا پھیری اورحکومتی فنڈز میں خورد برد کرتے ہوئے قومی خزنے کو 129.99 ملین کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ دوسر ی انکوائری پشاور یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عظمت حیات خان ، ڈاکٹر ثناء الله سابق خزانچی پشاور یونیورسٹی، شیریں زادہ خٹک سابق رجسٹرار پشاور یونیورسٹی، ڈاکٹر شفیق الرحمن سابق ڈین انوائرمینٹ سانئس یونیورسٹی پشاور اور ڈاکٹرفرخ حسین سابق ڈین انوائرمینٹ سائینسز یونیورسٹی پشاور کے خلاف منظور ہوئی ۔

اس کیس میں ملزمان پر مبننہ طور پر پشاور یونیورسٹی ویلفیئرفاؤنڈیشن مہنگے داموں زمیں خریدنے اور قومی خزانے کو 100 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔ تیسری انکوائری ڈاکٹر احسان علی وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ، شیر علی رجسٹرار عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اور ڈاکٹر محمد امین ڈائریکٹر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے خلاف منظور ہوئی اس کیس میں ملزما ن پراپنے اختیارات کا ناجائز استعما ل کرتے ہوئے 700 سے زائد لوگوں کو قواعد و ضوابط کے خلاف بھرتی کرنے کا الزام ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ایگزیکٹیوبورڈ میٹنگ نے نیب کے افسر محمد باقر رضا کاظمی اور نیب کے دیگرافسران کے خلا ف اپنے اخیتارات کا ناجائز استعمال کی تحقیقات کرنے کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی ایگزیکٹیوبورڈ میٹنگ کے اجلاس میں سابق وزیر اعلی خیبر پختون خواہ اور رکن قومی اسمبلی امیر حید ر خان ہوتی کے خلاف میبنہ طور پر نا جائز اثاثے بنانے کی شکائیت کی جانچ پڑتال کی منظوری دی گئی ۔

ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے مضبوط ثبوتوں کی عدم فراہمی کی بنا پر تین انکوائریاں بند کرنے کا بھی حکم دیا۔ جو انکوائریاں بند کی گئیں ان میں پہلی انکوائری مس ناہید خان، سابق ممبر نیشنل اسمبلی دوسری انکوائری طاہر بشارت چیمہ سابق مینجنگ ڈائریکٹر پیپکو اور تیسری انکوائری سابق چیف سیکرٹری خیبرپختون خواہ جاوید اقبال کے خلا ف بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں منور علی سید سابق صدر کنال بریز کو آپریٹو ہاؤ سنگ سو سائٹی لاہور اور دیگر کے خلاف نیب لاہور میں انکوائری بند کرنے کے بعد کی تمام کاروائی مکمل کرنے کے علاوہ کیس کو رجسٹرار کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ لاہور کو بیجھے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس کے آخر میں چئیرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ قومی احتساب بیورو ملک سے کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کے پرعزم ہے قومی احتساب بیورو کے افسران زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوان، مفرور اور اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں تاکہ قانون کے مطابق ان کا احتساب کیا جاسکے ۔

۔ چئیرمیں نیب قمر زمان چوہدری نے قومی احتساب بیورو کے تمام افسروں اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ بدعنوانی کی تما م شکایات، انکوائریاں اور تحقیقا ت میرٹ اور قانون کے تما م تقاضے پورے کرتے ہوئے شفاف انداز میں مکمل کریں ۔