چار کروڑ روپے سے زائد لاگت سے کرخ کو بجلی فراہمی کے منصوبے کا آغا ز آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا، مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماء و چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی
جمعرات 28 مئی 2015 22:44
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء ) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماء و چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کہاہے کہ چار کروڑ روپے سے زائد لاگت سے کرخ کو بجلی فراہمی منصوبے کا آغا ز آئندہ چند روز میں شروع ہورہاہے ۔ کرخ کے باشندوں کی یہ دیرینہ خواہش تھی کہ انہیں روشنی نصیب ہوکہ مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صدر و چیف آف جھالاوان نواب ثناء اﷲ خان زہری کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں کے باعث کرخ کے عوام کو بجلی کی سہولت ملنے کو ہے ۔
یہ بات انہوں نے کرخ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن)خضدار کے جنرل سیکریٹری سردار عزیز محمد عمرانی میر جمعہ خان شکرانی وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ منیراحمد قمبرانی وڈیرہ محمد صالح جاموٹ میر اورنگزیب زہری میر سعیداحمد زہری حاجی جاوید احمد سوزسمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔(جاری ہے)
ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کہاہے کہ عوام بھر وسہ رکھیں بتدریج ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے عوام کو خوشحالی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس میں ہمیں کامیابی حاصل ہوجائیگی ۔
انہوں نے کہاکہ کرخ کے عوام کے ساتھ نواب ثناء اﷲ خان زہری نے جووعدہ کیا تھا وہ وعدہ عنقریب مکمل ہونے کو ہے اسی طرح دوسرے علاقوں میں بھی بجلی تعلیم صحت مواصلات سمیت دیگر سہولیات کی فراہم کے لئے اقدامات جاری رکھیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.