کرسی سے زیادہ عوامی مفادات عزیز ہیں اسی لیے نظریات کی خاطر مراعات کو ٹھوکر ماری، سابق اسپیکر و رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی

جمعرات 28 مئی 2015 22:44

چاغی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء ) سابق اسپیکر و رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ کرسی سے زیادہ عوامی مفادات عزیز ہیں اس لیئے نظریات کی خاطر مراعات کو ٹھوکر ماری۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی (مینگل) کے ساتھ دل کا رشتہ ہے جسے ہمیشہ قائم رکھنا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء حاجی بابو محمد انور نوتیزئی کے قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس میں سابق ضلع ناظم چاغی میر محمد ہاشم نوتیزئی، سردار عبدالخالق نوتیزئی، سردار عطاء اﷲ دہانی و دیگر شامل تھے۔

ملاقات کے دوران بلوچستان کی سیاسی صورتحال، علاقائی امور اور مستقبل کی لائحہ عمل پر غور و خوص کیا گیا جس کے دوران بی این پی کے رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات میں بی این پی کی حمایت کرنے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ ملاقات کے دوران میر جان محمد جمالی نے کہا کہ انہوں نے سینیٹ کی انتخابات میں ہر فیصلہ ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے بلوچستان کی عوام کے مفاد میں کیا جس پر مطمئن ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بی این پی کے ساتھ جو اتحاد سینیٹ کی الیکشن میں قائم ہوئی تھی اسے ہمیشہ برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :