سانحہ ڈسکہ کے ملزمان کو قانون کے مطابق ضرور سزا ملے گی‘ چیف جسٹس ہائی کورٹ کی گوجرانوالہ بار کے وفد کو یقین دہانی

جمعرات 28 مئی 2015 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) سانحہ ڈسکہ کے ملزمان کو قانون کے مطابق ضرور سزا ملے گی۔چیف جسٹس ہائی کورٹ کی گوجرانوالہ بار کے وفد کو یقین دہانی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں بار کے صدر چوہدری خالد لطیف، سیکرٹری رانا غفار احمد اور جوائنٹ سیکرٹری محمد الیاس بٹ شامل تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے فاضل چیف جسٹس کو ڈسکہ واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا اور حالات قابو میں رکھنے کیلئے فاضل چیف جسٹس کی جانب سے فوری طور پر اٹھائے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو جلد از جلد انکے جرم کی سزا ملنی چاہیے۔ جس پرفاضل چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وکلاء پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف قانون حرکت میں آ چکا ہے اور وہ بہت جلد انصاف کے کٹہرے میں ہوں گے۔فاضل چیف جسٹس نے وکلاء نمائندوں کو یقین دلایا کہ سانحہ ڈسکہ میں وکلاء کو شہید کرنے والے مجرم سزا سے نہیں بچ نہیں سکیں گے اور وہ قانون کے مطابق اپنے جرم کی سزا ضرور پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :