پاکستان دہشت گردی میں ہرگز ملوث نہیں ہے: بیلا روس کے صدر الیگزینڈر

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 مئی 2015 23:03

پاکستان دہشت گردی میں ہرگز ملوث نہیں ہے:  بیلا روس کے صدر الیگزینڈر
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28 مئی 2015 ء) بیلا روس کے صدر الیگزینڈر کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی میں ہرگز ملوث نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بیلا روس کے صدر الیگزینڈر کے پاکستان آمد کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عشائیہ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی میں ہرگز ملوث نہیں ہے۔ پاکستان کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا تاثر دینا انتہائی غلط ہے۔ دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :